الفا (آئی) کے دو کیڈر گرفتار، تنسوکیا میں دہشت گردانہ حملے کو روکا – آسام پولیس

تاثیر 27 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 27 جون: تنسوکیا میں گرفتار کئے گئے ممنوعہ تنظیم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام-انڈیپنڈنٹ (الفا-آئی ) کے دو کارکنوں کی گرفتاری کے بعدآسام پولیس نے آج ایک سرکاری بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ایک بڑے دہشت گردانہ حملے کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 جون کو مرکزی ایجنسیوں اور سیکورٹی فورسز کی مدد سے تنسوکیا پولیس کی طرف سے چلائی گئی ایک خفیہ اطلاع پر مبنی مہم میں لیکھاپانی تھانے کے تحت جاگن سے الفا (آئی) کے دو فعال کیڈروں کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار کیڈروں کی شناخت خود ساختہ سیکنڈ لیفٹیننٹ سیور اسوم عرف ہومین جیوتی برووا (27) اور خود ساختہ سیکنڈ لیفٹیننٹ منوج اسوم عرف پاپو موران (30) کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں نے 2018 میںالفا (آئی ) میں شمولیت اختیار کی تھی اور دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث مستقل کیڈر تھے۔