فیروز آباد اسٹیشن کے قریب شتابدی ایکسپریس پر پتھراؤ کے معاملے میں دو گرفتار

تاثیر 13 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 12 جون: ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے اتر پردیش میں فیروز آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب لکھنؤ-نئی دہلی شتابدی ایکسپریس پر پتھراؤ کے واقعہ کے سلسلے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہوئی۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین نمبر 12003 لکھنؤ-نئی دہلی شتابدی ایکسپریس پر 11 جون کو شام 7:18 کے قریب اس وقت پتھراؤ کیا گیا جب وہ پریاگ راج ڈویژن کے تحت فیروز آباد اسٹیشن کے قریب پہنچ رہی تھی۔ ریلوے پروٹیکشن فورس اور متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دیں۔ اسٹیشن اور گردونواح کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمین کی شناخت کی گئی جس کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔