تاثیر 27 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کیف/ماسکو، 27 جون : یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں نے جنوبی روس کے شہر وولگوگراد میں ایک فوجی صنعتی کمپلیکس کو نشانہ بنایا۔ اس حملے کی وجہ سے ٹائٹن- بیریکیڈی پلانٹ میں آگ لگ گئی، جہاں روس کے لیے آرٹلری سسٹم اور میزائل لانچ سسٹم کے پرزوں کے علاوہ دیگر فوجی ساز و سامان تیار کیا جاتا ہے۔
ترکیہ کی سرکاری انادولو ایجنسی کے مطابق، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم”ایکس“ پر بتایا کہ جمعہ کی رات یوکرین کے ایف پی -5 فلیمنگو کروز میزائلوں نے اس حملے کو انجام دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کمپلیکس یوکرین کی طویل فاصلے تک کی کارروائیوں کے لیے ایک اہم فوجی ہدف تھا۔ ان کے مطابق، یوکرین اپنی طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے اور روس پر مسلسل دباو¿ ہی ایک باعزت امن کی بنیاد رکھے گا۔

