سماجی کارکن ششی شیکھر رستوگی اور ریتا رستوگی کی جانب سے آج 3مقامات پر واٹر کولر لگایا گیا

تاثیر 02 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ سیٹی 2جون ( ذوالقرنین) شدت کی گرمی کے پیش نظر جگ موہن لال شیو رتن لال کے پرؤ پرائیٹر اور سماجی کارکن ششی شیکھر رستوگی اور ان کی اہلیہ محترمہ ریتا رستوگی کی جانب سے آج 3 مقامات پر واٹر کولر لگایا گیا پہلا واٹر کولر وارڈ 69 کے آفس کے نزدیک دوسرا واٹر کولر دوندی بازار ورزش گھر کے احاطہ میں اور تیسرا واٹر کولر 62کے سیدھے بازار میں لگایا اس موقع پر پٹنہ صاحب اسمبلی حلقہ کے MLAرتنیش کشواہا متعد د وارڈ کے کانسلر اور سماجی کارکنان نے اس واٹر کولر کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر مقامی MLAرتنیش کشواہا نے کہا کہ سماجی کارکن ششی شیکھر رستوگی اور ان کی اہلیہ محترمہ رریتا رستوگی کی جانب سے لگائے گئے واٹر کولر سے مقامی عوام الناس کو کافی فائدہ ملے گا ایسے چھوٹے چھوٹے علاقہ میں گلیوں میں واٹر کولر لگانے کا کام کیا ہے یہ واقعی میں اس علاقہ کے مقامی لوگوں کو فاہدہ ملے گا جہا ںدیگر لوگ سڑک چوک چوڑاہوں پر واٹر کولر لگاتے ہیں مگر ششی شیکھر رستوگی اور ان کی اہلیہ محترمہ نے ایسے مقامات کا انتخاب کیا ہے جہاں کہ غریب اور ضرورت مندوں کو فائدہ ملے گا ان کے اس سماجی و فلاحی جذبہ سے ہم کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے اس موقع پر سنی یادو منوج مہتا وارڈ 69 کے کونسلر وارڈ 62 کے کونسلر کے نمائندہ روشن مہتا راجیش مہتا شنکر مہتا متھلیش جیسوال وغیرہ شامل تھے ،