تاثیر 19 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 18 جون :اداکار اکشے کمار کی انتہائی متوقع فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کا ایک اور نیا گانا ’دیوانے ہیں‘ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ گانا فلم کے ان چنندہ ٹریکس میں سے ایک ہے، جس میں پوری اسٹار کاسٹ کو ایکجشن اور تفریحی ماحول میں دکھایا گیا ہے۔ اس گانے کی ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اس کی چرچا شروع ہو گئی ہے۔
گانے کی سب سے خاص بات یہ رہی کہ اس میں اکشے کمار اور اداکارہ روینہ ٹنڈن طویل عرصے کے بعد اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئے۔ انہیں ڈانس کرتے اور ایک ساتھ جشن مناتے دیکھنا فلم شائقین کے لیے پرانی یادوں کو تازہ کرنے جیسا لمحہ رہا ۔ دونوں آخری بار 2004 میں فلم ’’پولیس فورس: این انسائیڈ اسٹوری‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

