تاثیر 9 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
تہران ،09جولائی :ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اب تک یہ نہیں سیکھا کہ دھونس اور وعدہ خلافی کی قیمت چکانا پڑتی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر حملہ کرو گے تو جواب بھی ملے گا، بے مقصد ہاتھ پاؤں مارنے کے بجائے باز آؤ، ورنہ مزید گہرائی میں ڈوب جاؤ گے۔ محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز صرف ایران کے انتظامات کے تحت کھلے گی، امریکی دھمکیوں سے نہیں۔

