تاثیر 22 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 22 جولائی:دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے اگلے احکامات تک دارالحکومت کے 16 میٹرو اسٹیشنوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اسٹیشنوں پر مسافروں کے داخلے اور باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
ڈی ایم آر سی نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دارالحکومت کے 16 میٹرو اسٹیشن اگلے احکامات تک بند کردیئے گئے ہیں۔ راجیو چوک، منڈی ہاؤس اور سینٹرل سیکریٹریٹ میٹرو اسٹیشنوں پر صرف انٹرچینج کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ مسافروں کو ان اسٹیشنوں میں داخل یا باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈی ایم آر سی کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق، اگلے احکامات تک بند میٹرو اسٹیشنوں میں لوک کلیان مارگ، راجیو چوک، پٹیل چوک، رام کرشنا آشرم مارگ، بارکھمبا روڈ، سپریم کورٹ، سیوا تیرتھ، جن پتھ، منڈی ہاؤس، سینٹرل سیکرٹریٹ، آئی ٹی او، دہلی گیٹ، اندرا پرستھ، خان مارکیٹ، جورباغ اور شیو اجی اسٹیڈیم شامل ہیں۔

