ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ تحت آسمانی بجلی گرنے سے بچانے کیلئے گاؤں سطحی ایک روزہ عوامی آگاہی پروگرام کا ہوا انعقاد

تاثیر 29 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (بی ایس ڈی ایم اے) کی ہدایت کے مطابق، “آفات کے خطرے میں کمی اور انتظام” تھیم کے تحت “بجلی سے بچاؤ کیلئے گاؤں سطحی عوامی بیداری پروگرام” پر ایک روزہ اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد آج مورخہ 29 جولائی 2026 کو ڈی آر ڈی اے آڈیٹوریم میں کیا گیا، جسکا افتتاح ضلع کلکٹر روہتاس شری دیپک کمار مشرا نے شمع افروزی کر کیا ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ آسمانی بجلی ایک قدرتی آفت ہے جس سے ہر سال جان و مال کا کافی نقصان ہوتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ زیادہ تر حادثات کو بروقت آگاہی اور درست معلومات کے ذریعہ روکا جا سکتا ہے ۔ انھوں نے تربیت یافتہ رضاکاروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گاؤں میں لوگوں کو بجلی سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کریں اور محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ انتباہات پر عمل کرنے کی ترغیب دیں ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ مقامی طور پر تربیت یافتہ نوجوان دیہی علاقوں میں عوامی بیداری مہم کو موثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ضروری ہے ۔ یہ انتظام صرف انتظامیہ کی ذمہ داری نہیں ہے، اسے معاشرے کی اجتماعی شراکت سے ہی کامیاب بنایا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر وجئے کمار پانڈے نے آسمانی بجلی کے سائنسی پس منظر، اس کی بنیادی وجوہات اور اس سے بچاؤ کے موثر اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں ۔ انھوں نے واضح کیا کہ خراب موسم میں کھلے میدانوں، اونچے درختوں، بجلی کے کھمبوں اور آبی ذخائر کے قریب جانے سے گریز کرنا چاہئے اور محفوظ عمارتوں میں پناہ لینا ہی سب سے موثر حل ہے ۔ انھوں نے شرکاء کو کسی آفت کے دوران اٹھائے جانے والے احتیاطی تدابیر اور بنیادی حفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔ تقریب میں بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے پروجیکٹ آفیسر شری سندیپ شرما نے ایکشن پلان، ٹریننگ ماڈیول، اور گاؤں کی سطح پر عوامی بیداری مہم کے مؤثر نفاذ کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں ۔ انھوں نے وضاحت کی کہ اس مہم کا مقصد دیہی برادری میں سائنسی اور عملی معلومات کو پھیلانا ہے تاکہ آسمانی بجلی جیسی قدرتی آفات سے ہونے والے جانی نقصان کو کم کیا جا سکے ۔ اورینٹیشن پروگرام کا بنیادی مقصد نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) اور بھارت اسکاؤٹس اور گائیڈز کے منتخب رضاکاروں (کیڈٹس) کو تربیت دینا ہے تاکہ وہ گاؤں گاؤں جا کر لوگوں کو بجلی کی حفاظت کے بارے میں آگاہ کر سکیں ۔ آفات کے دوران پیشگی احتیاط، موسم کی وارننگ اور محفوظ رویے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ۔ تربیت یافتہ رضاکار دیہی علاقوں میں آگاہی مہم چلا کر کمیونٹی کو مزید چوکس اور آفات سے نمٹنے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کریں ۔ پروگرام کے دوران شرکاء کو بجلی سے متعلق حفاظتی معیارات، قدرتی آفات کے خطرے کو کم کرنے کی حکمت عملیوں اور کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر روہتاس، ایڈیشنل کلکٹر کم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ روہتاس، ڈسٹرکٹ لینڈ ایکوزیشن آفیسر روہتاس، ضلع پنچایتی راج آفیسر روہتاس، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر روہتاس مدن رائے، بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی روہتاس کے پروجیکٹ آفیسر، این سی سی اور بھارت اسکاؤٹس گائیڈ کے نمائندے اور کیڈٹس موجود تھے ۔