تاثیر 26 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 26 جولائی: ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر اور مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات رام داس اٹھاولے نے اتوار کو لکھنؤ میں کہا کہ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے نے نیٹ امتحان کے تنازعہ اور پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرکے ملک کے نوجوانوں کو بیدار کرنے کا کام کیا ہے۔ ہر شہر میں ہزاروں نوجوان ان کی حمایت میں نکل آئے۔ مہاراشٹر کے ہر ضلع میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ان کی حمایت کی۔
لکھنؤ کے وی وی آئی پی گیسٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر اٹھاولے نے کہا کہ وہ نوجوانوں پر لاٹھی چارج کی حمایت نہیں کرتے لیکن اس تحریک کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ضرور کی گئی۔ اس کا کریڈٹ ابھیجیت دیپکے اور سونم وانگچک کو جانا چاہیے۔

