نابالغ لڑکی کو بہلا پھسلا کر لے جانے کا الزام، مرکزی ملزم گرفتار

تاثیر 4 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ( محمد  مصطفیٰ) سنگھواڑہ تھانہ حلقہ سے ایک نابالغ لڑکی کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے جانے کے معاملے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت برآمد کر لیا ہے۔ اس معاملے کے مرکزی ملزم راہل ٹھاکر کو گرفتار کرکے ہفتہ کے روز عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ پولیس اب نابالغ لڑکی کا عدالت میں بیان درج کرانے کی کارروائی مکمل کرنے میں مصروف ہے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا تھا کہ ان کی نابالغ بیٹی اچانک گھر سے لاپتہ ہو گئی تھی۔ تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ اس کے بینک کھاتے سے رقم بھی نکالی گئی ہے۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ راہل ٹھاکر نے اپنی پھوپھی منجو دیوی اور سمتا دیوی کی مدد سے نابالغ لڑکی کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ راہل ٹھاکر پہلے بھی لڑکی سے رابطے میں رہتا تھا اور مخالفت کرنے پر گالی گلوچ کرتا تھا اور دھمکیاں دیتا تھا۔ اس سلسلے میں سنگھواڑہ تھانہ میں مقدمہ نمبر 54/25 درج کیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نابالغ لڑکی کو بحفاظت برآمد کر لیا اور بشن پور تھانہ حلقہ کے پھلواریا گاؤں رہائشی ملزم راہل ٹھاکر کو گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کے روز اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔تھانہ انچارج بسنت کمار نے بتایا کہ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور ساتھ ہی نابالغ لڑکی کا عدالتی بیان درج کرانے کی کارروائی بھی مکمل کی جا رہی ہے