سی ٹی ایس پی کی قیادت میں سنگھواڑہ تھانہ میں تفتیشی اجلاس منعقد، زیر التوا مقدمات کے جلد از جلد نمٹارے کی ہدایت

تاثیر 4 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ( محمد مصطفیٰ)۔ سی ٹی ایس پی اشوک کمار  نے ہفتہ کے روز سنگھواڑہ  تھانہ پہنچ کر تمام تفتیشی افسران کے ساتھ زیر التوا مقدمات کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں تھانہ انچارج سمیت تھانہ کے دیگر پولیس افسران بھی موجود تھےجائزہ کے دوران شہری پولیس سپرنٹنڈنٹ نے تھانہ میں زیر التوا تمام مقدمات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور تفتیشی افسران کو ہدایت دی کہ مقدمات کی معیاری، شفاف اور جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے عدالت سے وارنٹ اور قرقی کے احکامات حاصل کرکے مؤثر کارروائی کرنے پر خصوصی زور دیا۔ اجلاس میں تمام تفتیشی افسران کو ہدایت دی گئی کہ مقدمات (کیس ڈائری) کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھا جائے، ہر ماہ ایسے مقدمات کی نشاندہی کی جائے جن کا تصفیہ ممکن ہو اور ان کا مقررہ وقت کے اندر نمٹارہ یقینی بنایا جائے،اس کے علاوہ تھانہ کے تمام ریکارڈ اور رجسٹروں کو تازہ رکھا جائے، تفتیش کے معیار کو برقرار رکھا جائے، اور تھانہ حلقہ میں جرائم پر قابو پانے اور امن و امان کو مضبوط بنانے کے لیے باقاعدہ اور مؤثر گشت جاری رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی شہری پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ زیر التوا مقدمات کا جلد، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ نمٹارہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی