تاثیر 5 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کیرانہ، 5 جولائی :بھارتیہ کسان یونین (ٹکیت) اور اتر پردیش ادیوگ ویاپار منڈل کے عہدیداران نے اتوار کے روز نو تعینات کوتوالی انچارج ستیش کمار سے شائستگی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں گلدستہ، شال، یادگاری نشان اور مذہبی علامت پیش کرکے خیر مقدم کیا گیا، جبکہ شہر میں امن و امان، تاجروں اور کسانوں کے مسائل نیز عوامی سہولیات سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔بھارتیہ کسان یونین (ٹکیت) کے وفد نے کوتوالی پہنچ کر انسپکٹر ستیش کمار کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی کامیاب مدتِ کار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد نے شہر میں قانون و انتظام کو مزید مؤثر بنانے، کسانوں اور عام شہریوں کے مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر کوتوالی انچارج ستیش کمار نے یقین دہانی کرائی کہ پولیس غیر جانبدار، شفاف اور مؤثر انداز میں فرائض انجام دے گی اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
دوسری جانب اتر پردیش ادیوگ ویاپار منڈل کے عہدیداران نے بھی کوتوال کا شال، یادگاری نشان اور گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔ اس موقع پر رادھا کرشن کی مورتی بھی بطور تحفہ پیش کی گئی۔ تاجروں نے بازار کی سکیورٹی، امن و امان اور تجارتی مسائل پر تبادلہ? خیال کیا، جس پر کوتوالی انچارج نے یقین دلایا کہ تاجروں کی حفاظت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے پولیس ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔اس موقع پر بھارتیہ کسان یونین (ٹکیت) کی جانب سے چودھری انعام عرف کالو، پشکر سینی، گیور حسن، چودھری گردیپ سنگھ، منٹو سینی، فیضان احمد، آصف چوہان ایڈوکیٹ، نعیم مرزا، ندیم فریدی سمیت متعدد عہدیداران موجود رہے۔

