تاثیر 10 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 10 جولائی:آسٹریلیا کی باوقار بگ بیش لیگ (بی بی ایل) پہلی بار ہندوستان میں قدم رکھنے جا رہی ہے۔ بی بی ایل کا پہلا بین الاقوامی میچ دسمبر میں چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم (چیپاک) میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہو گا کہ آسٹریلیا سے باہر کوئی میچ ہو گا۔
مہینوں کی بات چیت کے بعد، اس تاریخی میچ کا باضابطہ اعلان جمعہ کو میلبورن کرکٹ گراو¿نڈ (ایم سی جی) میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔ 12 دسمبر کو شیڈول میچ میلبورن رینی گیڈز کا مقابلہ پرتھ اسکارچرز سے ہوگا۔ یہ میچ 38 ہزار کی گنجائش والے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے منتظمین کو امید ہے کہ کرکٹ شائقین چنئی میں ہونے والے اس تاریخی میچ کے لیے ا سٹیڈیم کو بھر دیں گے۔

