بانکی پور ضمنی انتخاب کے لئے بی جے پی امیدوار ابھیشیک بنٹی نیپرچہ نامزدگی داخل کیا

تاثیر 9 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،09جولائی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار ابھیشیک کمارعرف بنٹی نے جمعرات کے روز بانکی پور اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے انہوں نے اپنے والدین کا ا?شیرواد حاصل کیا اور ہنومان مندر میں پوجا کی۔ اس کے بعد وہ اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے حامیوں اور پارٹی قائدین کے ساتھ گاندھی میدان کلکٹریٹ کی طرف روانہ ہوئے۔ نامزدگی کے دوران بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے سراوگی، ایم پی روی شنکر پرساد اور پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں کے ساتھ پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بی جے پی نے بھی اس موقع کو طاقت کے مظاہرہ کے طور پر استعمال کیا۔
گھر سے نکلنے سے پہلے ابھیشیک کمار نے اپنی ماں کے پاوں چھوئے اور اپنے والد سے آشیرواد لیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والدین کی محبت اور آشیرباد ان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا، “اپنی نامزدگی داخل کرنے سے پہلے، میں نے سب سے پہلے اپنے والیدن سے ا?شیرواد لیا، جنہوں نے مجھے جنم دیا اور ان کا آشیرواد حاصل کیا۔ میں آپ دونوں کی قربانیوں، حمایت کا ہمیشہ مقروض رہوں گا۔”