بی جے پی کے ریاستی صدر آدتیہ ساہو نے امت شاہ سے ملاقات کی

تاثیر 29 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 29 جولائی : بی جے پی کے ریاستی صدر آدتیہ ساہو نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ساہو نے کہا کہ انہوں نے وزیر داخلہ سے ملاقات کرکے کئی اہم امور پر رہنمائی حاصل کی۔ یہ جانکاری بی جے پی کے ریاستی صدر نے بدھ کو ایک پریس ریلیز میں دی۔