مرکزی حکومت نوجوانوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

تاثیر 24 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 24 جولائی: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ مرکزی حکومت نوجوانوں کے مستقبل کے تحفظ کو لے کر مکمل طور پر پرعزم ہے۔ حکومت طلبہ کے مفادات کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ گروگرام میں واقع میدانتا اسپتال میں مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود جے پی نڈا اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سونم وانگ چک سے ملاقات کر کے طلبہ سے متعلق اہم موضوعات پر حکومت کے اقدامات، نقطہ? نظر اور آئندہ منصوبوں کا خاکہ مشترک کیا۔ مثبت اور باہم معنی خیز بات چیت کے بعد وانگ چک نے اپنا بھوک ہڑتال (انشن) ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نوجوانوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ پیپر لیک جیسے معاملات کے خلاف سخت کارروائی، امتحانی نظام میں شفافیت اور اعتبار کو مزید مضبوط کرنے نیز ہر طالب علم کے مفادات کی حفاظت کے لیے مسلسل ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔