تاثیر 18 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 18 جولائی :۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ہفتے کے روز بھوپال میں واقع سَمتو بھون (وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ) میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ لی۔ انہوں نے کابینہ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیے جانے والے بلوں کی تجاویز کی تفصیل سے معلومات حاصل کیں۔
میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اتوار، 19 جولائی کو ضلع بھوپال کے گاوں جگدیش پور کے آثارِ قدیمہ کے ثقافتی ورثے کے مقام پر ہونے والی کابینہ کی میٹنگ اور پیر، 20 جولائی سے شروع ہونے والے اسمبلی کے مانسون اجلاس کی تیاریوں کا گہرائی سے جائزہ لیا۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کابینہ کی میٹنگ میں منظوری کے لیے لائے جانے والے بلوں کی تجاویز کی تفصیل سے معلومات حاصل کیں اور متعلقہ محکمہ کے افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں۔
میٹنگ میں پنچایت اور دیہی ترقی و محنت کے وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل، چیف سکریٹری انوراگ جین، ایڈیشنل چیف سکریٹری (وزیر اعلیٰ دفتر) نیرج منڈلوئی، ایڈیشنل چیف سکریٹری عوامی صحت اور خاندانی بہبود اشوک برنوال، ایڈیشنل چیف سکریٹری اعلیٰ تعلیم اور پارلیمانی امور انوپم راجن، ایڈیشنل چیف سکریٹری محکمۂ عمومی انتظامیہ اور ثقافت شیو شیکھر شکلا، ایڈیشنل چیف سکریٹری شہری انتظامیہ اور ہاوسنگ سنجے دوبے، ایڈیشنل چیف سکریٹری خزانہ منیش رستوگی، پرنسپل سکریٹری صنعتی پالیسی اور سرمایہ کاری کے فروغ راگھویندر کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کوشلیندر وکرم سنگھ سمیت سکریٹری، ایڈیشنل سکریٹری اور ڈپٹی سکریٹری سطح کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

