وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے پٹنہ میٹرو کے ملاہی پکڑی میٹرو اسٹیشن کا افتتاح کیا

تاثیر 2 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 2 جولائی : وزیر اعلی سمراٹ چودھری نے جمعرات کے روز پٹنہ میٹرو کے ملاہی پکڑی میٹرو اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ اس میٹرو سروس کو بھوت ناتھ روڈ اسٹیشن تک توسیع دی گئی ہے۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ خود ملاہی پکڑی سے بھوت ناتھ روڈ اسٹیشن تک میٹرو ٹرین میں سوار ہوئے۔ ان کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری اور بیجندر پرساد یادو بھی تھے۔
ملاہی پکڑی اور بھوت ناتھ روڈ اسٹیشن کے درمیان فاصلہ تقریباً تین کلومیٹر ہے۔ مقامی رہائشی کئی مہینوں سے اس اسٹیشن کے کھلنے کا انتظار کر رہے تھے۔ اب افتتاح کے ساتھ ہی عام مسافر بھی ملاہی پکڑی اسٹیشن سے میٹرو خدمات سے استفادہ کر سکیں گے۔ ملاہی پکڑی اسٹیشن کے کھلنے کے ساتھ اب کوریڈور پرکل چار میٹرو اسٹیشن – ملاہی پکڑی، بھوت ناتھ، زیرو مائل اور بیریاآ ئی ایس بی ٹی پر خدمات دستیاب ہوں گی۔