چین کا بحر الکاہل میں اسٹریٹجک میزائل کا تجربہ

تاثیر 6 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بیجنگ،06جولائی:چینی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آج پیر کے روز بحر الکاہل میں میزائل کا تجربے کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خطے کے ممالک کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا کہ بیجنگ ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔چینی بحریہ کے ترجمان وانگ شیوئے منگ نے چین کی سوشل میڈیا ایپ وی چیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ سنہ 2026ء کے چھ جولائی کو دوپہر بارہ بج کر ایک منٹ پر چینی پیپلز لبریشن آرمی کی بحریہ کی ایک اسٹریٹجک ایٹمی آبدوز نے بحر الکاہل کے کھلے سمندر کی طرف ایک اسٹریٹجک میزائل کامیابی سے فائر کیا جس میں تربیتی وار ہیڈ نصب تھا اور وہ کامیابی کے ساتھ اپنے مقررہ سمندری علاقے میں گرا۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شینہوا نے واضح کیا کہ یہ تجربہ چین کی سالانہ فوجی مشقوں کے ایک معمول کے حصے کے طور پر کیا گیا اور متعلقہ ممالک کو اس بارے میں پہلے سے مطلع کر دیا گیا تھا۔