سونیا گاندھی کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کے معاملے میں ایف آئی آر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

تاثیر 25 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 25 جولائی : دہلی کی راؤز ایونیو سیشنز کورٹ نے 1980 میں سونیا گاندھی کا نام مبینہ طور پر ووٹر لسٹ میں شامل کیے جانے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ اسپیشل جج وشال گوگنے نے حکم دیا کہ اس معاملے پر فیصلہ 13 اگست کو سنایا جائے گا۔
یہ درخواست وکیل وکاس ترپاٹھی نے دائر کی ہے، جس میں مجسٹریٹ کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے جس کے ذریعے سونیا گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔ 9 دسمبر 2025 کو سیشنز کورٹ نے اس معاملے میں سونیا گاندھی اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا۔اس سے قبل 11 ستمبر کو ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ویبھَو چورسیا نے یہ درخواست خارج کر دی تھی۔