دہلی کابینہ:مقررہ مدت کے اندر ملیں گی سرکاری خدمات،بل کو منظوری

تاثیر 15 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 15 جولائی: دہلی کے باشندوں کو ایک مقررہ مدت کے اندر سرکاری خدمات حاصل کرنے کا حق مل گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں دہلی کابینہ نے “دہلی (شہریوں کو طے مدت کے اندر اور آسانی سے خدمات حاصل کرنے کا حق ) بل، 2026” کو منظوری دی۔
یہ بل 2011 کے قانون کی جگہ لے گا اور شہریوں پر مبنی طرز حکمرانی کے لیے جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی قانونی ڈھانچہ تشکیل دے گا ۔ یہ معلومات سی ایم او دہلی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی۔
دہلی حکومت کے مطابق اب شہریوں کو ایک مقررہ مدت کے اندر خدمات حاصل کرنے کا قانونی حق حاصل ہو گیا ہے۔ شہریوں کو شروع سے آخر تک ڈیجیٹل خدمات ملے گی ۔ تاخیر والے معاملوں کا خود بخود آگے بڑھنا طے ہوگا۔ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک آزاد طریقہ کار ہوگا۔ دہلی رائٹ ٹو سروس کمیشن ہوگا، اور جرمانے کے ذریعے جوابدہی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سے شفاف، ٹیکنالوجی پر مبنی اور شہریوں پر مبنی طرز حکمرانی قائم ہوگی۔