کے جی ایم یو ٹراما سینٹر کے ڈاکٹروں نے پیچیدہ سرجری کرکے نوجوان کی جان بچائی

تاثیر 16 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 16 جولائی: کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے ٹراما سینٹر کے ڈاکٹروں نے بہترین ہنگامی طبی خدمات کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہایت نایاب اور پیچیدہ سرجری کر کے ایک 23 سالہ شخص کی جان بچائی۔یہ سرجری اس لئے پیچیدہ تھی کیونکہ لوہے کی چار سلاخیں مریض کے بائیں کولہوں میں داخل ہو کر اس کے سینے اور پیٹ کو چیرتے ہوئے پار ہو گئی تھیں۔
ان میں سے تین سلاخیں نوجوان کے دائیں کندھے اور گردن کے قریب پہنچ گئی تھیں، جبکہ ایک سلاخ ریڑھ کی ہڈی کے قریب اس کی پیٹھ کی جانب نکل گئی تھی۔ ان سلاخوں سے نوجوان کے پھیپھڑوں، معدہ، چھوٹی آنت اور مثانے سمیت کئی اہم اعضاء کو شدید نقصان پہنچایا۔