راما جین گرلس ہائی اسکول میں الیکشن لٹریسی کلب اور بیداری پروگرام کا ہوا انعقاد

تاثیر 28 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 28 جولائی 2026 کو الیکشن کمیشن آف انڈیا سے موصولہ ہدایت کی روشنی میں راما جین گرلس ہائی اسکول سہسرام میں ایک الیکشن لٹریسی کلب اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں سہسرام ​​کی سب ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر نیہا کماری، سہسرام 1 کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر وپلو کمار اور ڈپٹی میونسپل کمشنر کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی ۔ پروگرام کے دوران طلباء نے انتخابی عمل میں عوام کے کردار کو سمجھنے میں کافی دلچسپی دکھائی ۔