پنجاب میںکسانوں کا امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے اور لینڈ پولنگ پالیسی کے خلاف ٹول پلازوں پر احتجاج

تاثیر 14 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

چنڈی گڑھ، 14 جولائی: راجدھانی چنڈی گڑھ میں موٹرسائیکل ریلی نکالنے کے بعد، پنجاب میں کسانوں کی مختلف تنظیموں نے منگل کو پنجاب کے تمام اضلاع میں ٹول پلازوں کومفت کر دیا۔ کسان منگل کی صبح پٹیالہ، موہالی، لدھیانہ اور جالندھر سمیت کئی اضلاع میں ٹول پلازوں کے قریب جمع ہوئے، اور بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے اور پنجاب حکومت کی طرف سے لاگو کی جا رہی لینڈ پولنگ پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے، ٹول پلازوں کومفت کر دیا۔
غیر سیاسی سنیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم ) کے قومی کنوینر اور بھارتیہ کسان یونین (ایکتا سدھوپور) کے صدر جگجیت سنگھ ڈلیوال نے اعلان کیا تھا کہ 14 جولائی کو پنجاب کے تمام ٹول پلازوں کو عوام کے لیے ٹول فری کر دیا جائے گا۔ اس کے سبب آج ریاست بھر کے ٹول پلازوں پر احتجاج کیا گیا۔
پنجاب میں کسانوں کی تنظیموں نیجن ٹول پلازوں کو مفت کیا ہے ، ان میں سب سے مہنگا ضلع لدھیانہ کا لاڈووال ٹول پلازہ بھی شامل ہے۔ کسان تنظیموں نے ٹول پلازہ پر دھرنا دیا اور مرکزی اور پنجاب حکومتوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ کسانوں کے مطابق، مجوزہ ہندوستان -امریکہ آزاد تجارتی معاہدہ زرعی شعبے اور مقامی کسانوں کے مفادات کے خلاف ہو سکتا ہے۔ انہی مسائل کے حوالے سے آج پنجاب کے مختلف ٹول پلازوں پر کسانوں نے میٹنگیں کیں اور احتجاج کیا۔