تاثیر 14 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 14 جولائی: ہندوستان کی ٹیلی مواصلاتی انضباطی اتھارٹی (ٹرائی) کے ذریعے راجستھان میں مناباؤ (باڑمیر) سے تنوٹ (جیسلمیر) (این ایچ-70) پر جون میںکئے گئے موبائل نیٹ ورک معیار کی جانچ میں جیو اور ایئرٹیل نے ڈیٹا کی رفتار میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ بی ایس این ایل اوروی آئی ایل کافی پیچھے رہے۔
مرکزی وزارت مواصلات نے منگل کو بتایا کہجانچ میں کلیدی معیار کے پیمانے جیسے کوریج، کال ڈراپ کی شرح، کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار کی پیمائش کی گئی۔ جائزے کے دوران، تمام ٹیلی مواصلاتی کمپنیوں کے سم کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے 2جی، 3جی ، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر لائیو وائس اور ڈیٹا سیشن قائم کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق، کوریج گیپ کے معاملے میں ایئرٹیل کے 14,130 سیمپل میں سے 5,728 میں نیٹ ورک نہیں ملا،جبکہ بی ایس این ایل کے لیے 10,174 میں سے 8,509،آر جے آئی ایل کے لیے 14,701 میں سے 881، اوروی آئی ایل کے لیے 11,286 میں سے 9,227 سیمپل میں کوریج نہیں تھا۔ کمزور سگنلز والے نمونوں کی ایک قابل ذکر تعداد بھی درج کی گئی۔

