تاثیر 1 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
تل ابیب،یکم جولائی(:اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ گادی آئزنکوٹ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی جگہ لینے کے لیے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔اپنے پہلے انتخابی اجتماع میں آئزنکوٹ نے کہا کہ اسرائیل ایک نئے باب کا مستحق ہے اور ہم اسے مل کر لکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ اکتوبر میں موجودہ حکومت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا: ہم اسرائیل کی تاریخ میں ایک نیا باب کھولیں گے، کیونکہ اسرائیل کو جیتنا ہے اور وہ جیتے گا۔ آئزنکوٹ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو ایک ایسی صہیونی قیادت کی ضرورت ہے جو دیانتدار اور باوقار ہو۔

