تاثیر 1 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،یکم جولائی: سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج سے جیٹ فیول یعنی ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔ اس کمی کے بعد دارالحکومت نئی دہلی میں جیٹ فیول کی قیمت 115 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 110 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔ بلک ریٹ کی بات کریں تو جیٹ فیول کی قیمت 1.15 لاکھ روپے فی کلو لیٹر سے کم کر کے 1.10 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ قیمت میں اس کمی سے گھریلو ایئر لائنز کو کچھ راحت ملے گی۔

