گَلگلیہ پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف بیداری ریلی، نوجوانوں کو نشے سے دور رہنے کا دیا پیغام

تاثیر 14 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ٹھاکرگنج (محمد شاداب غیور)معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے اور نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے گَلگلیہ تھانہ پولیس کی جانب سے منگل کے روز تھانہ علاقے میں منشیات مخالف مہم چلائی گئی۔ اس مہم کی قیادت تھانہ انچارج راکیش کمار نے کی۔ اس دوران پولیس اہلکاروں اور چُرلی ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات نے مشترکہ طور پر بیداری ریلی نکالی۔ ریلی تھانہ احاطے سے شروع ہو کر علاقے کی مختلف اہم سڑکوں سے گزری۔ طلبہ و طالبات نے ہاتھوں میں بیداری سے متعلق پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور عوام کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کیا۔ پولیس افسران نے بھی لوگوں سے اپیل کی کہ نشہ فرد، خاندان اور پورے معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے، اس کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ ہر شہری کا تعاون ضروری ہے۔