ریئلٹی شو’لاک اپ سیزن 2‘ میں ہوسٹ کنگنا رناوت نے رام کپور پر تنقید کی

تاثیر 2 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممنئی، 2 جولائی:رئیلٹی شو ’’لاک اپ سیزن 2‘‘ میں میزبان کنگنا رناوت کی زبردست انٹری کے بعد ڈرامہ تیز ہوگیا ہے۔ شو کے نئے پرومو میں کنگنا اداکار رام کپور ان کے رویے پر ناراض نظر آ رہی ہیں۔ پرومو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور شائقین کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا ہے۔
کنٹیسٹنٹ سے بات چیت کے دوران کنگنا نے رام کپور سے کہا کہ اگر وہ خود میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو اپنی غلطیوں کا دفاع کرنا چھوڑ دیں۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا،’’اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ اس جیل سے بہت بڑے ہیں تو یہاں آئے ہی کیوں ہیں؟ اپنامنفی رویہدکھانے کے لیے؟‘‘ جب رام کپور نے جواب دیا کہ وہ صحیح وقت آنے اپنی پر بات رکھیں گے، تو کنگنا نے انہیں مشورہ دیا کہ اگر وہ تبدیلی لانا چاہتے ہیں، تو انہیں بہانے بنانا بند کرکے اپنی کمیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب رام کپور کو شو میں اپنے رویے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ فرح خان اس سے قبل انہیں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے اور اصلاح کرنے کا مشورہ دے چکی ہیں۔