تاثیر 19 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ، 19 جولائی: ہندوستانی سب جونیئر مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں کا مقصد افتتاحی ایف آئی ایچ یوتھ ہاکی 5 ایس ایشین چمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ عمان کی راجدھانی مسقط میں 20 سے 25 جولائی تک منعقد ہونے والا یہ ٹورنمنٹ افتتاح ایف آئی ایچ انڈر-18یوتھ ہاکی5ایس عالمی کپ کے لئے ایشیائی کوالیفائر بھی ہوگا۔
اس مقابلے میں ایشیا کی بہترین ابھرتی ہوئی ٹیمیں شامل ہوں گی، جو براعظمی خطاب کے ساتھ ورلڈ کپ میں جگہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ہندوستانی سب جونیئر مردوں کی ٹیم، سردار سنگھ کی کوچنگ میں، حال ہی میں انڈر 18 ایشیا کپ 2026 جیتنے کے بعد اعتماد کے ساتھ ٹورنامنٹ میں داخل ہو رہی ہے۔ فائنل میں ہندوستان نے میزبان جاپان کو 4-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیاتھا۔ ٹیم کو میزبان عمان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ ایلیٹ پول میں رکھا گیا ہے۔
رانی کی قیادت میں خواتین کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ ہندوستانی سب جونیئر خواتین کی ٹیم کی کوچنگ سابق ہندوستانی کپتان رانی نے کی تھی جس نے 2026 انڈر 18 ویمنز ایشیا کپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا ۔ خواتین کی ٹیم کو چین، قازقستان اور ازبکستان کے ساتھ ایلیٹ پول میں رکھا گیا ہے۔ہندوستان اپنی مہم کا آغاز 20 جولائی کو کرے گا ۔ خواتین ٹیم کا مقابلہ پہلے قازقستان سے ہوگا جبکہ مردوں کی ٹیم اپنا پہلا میچ شام کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

