تاثیر 29 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 29 جولائی :ہاکی انڈیا نے بدھ کو جاپان کے آئچی۔ناگویا میں19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ہونے والے 20ویں ایشین گیمز 2026 کے لیے 20 رکنی ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی کپتانی اسٹار ڈیفنڈر اور ڈریگ فلک ماہر ہرمن پریت سنگھ کریں گے، جبکہ تجربہ کار کھلاڑی مڈ فیلڈر من پریت سنگھ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔
ہندوستان ایشین گیمز کے دفاعی چمپئن کے طور پر ٹورنامنٹ میں اترے گا۔ ہرمن پریت سنگھ کی کپتانی میں، ہندوستانی ٹیم نے 2023 ہانگژو ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیت کر پیرس اولمپکس کا ٹکٹ حاصل کیا تھا ۔ اس بار ٹیم کا ہدف ٹائٹل کا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ لاس اینجلس 2028 اولمپکس کا سیدھا کوٹہ حاصل کرنا ہوگا۔
گول کیپنگ کے فرائض موہت ایچ ایس اور سورج کرکیرا سنبھالیں گے۔ دفاع میں جرمن پریت سنگھ، ہرمن پریت سنگھ، امیت روہیداس، جوگراج سنگھ، سنجے، سمیت، اور یشدیپ سیوچ شامل ہیں۔
راجندر سنگھ، راج کمار پال، ہاردک سنگھ، منپریت سنگھ، نیل کانت شرما، اور وویک ساگر پرساد مڈ فیلڈ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔وہیں اٹیک کی ذمہ داری دلپریت سنگھ، شیلانند لاکڑا، سکھجیت سنگھ، مندیپ سنگھ، اور ابھیشیک سنبھالیں گے۔

