آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران امریکہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے: قطر

تاثیر 2 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دوحہ ،02جولائی :قطر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان دوحہ میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
اس حوالے سے قطر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔دوسری جانب اس معاملے پر پاکستان کی جانب سے بھی اسی طرح کا مؤقف سامنے آیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کا آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
پاکستانی اور قطری ثالثوں کی دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے پہلوؤں سے متعلق امور پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے، یہ پیشرفت لیک لوزرن سربراہی اجلاس میں ہونے والی پیشرفت کو آگے بڑھاتے ہوئے ہوئی۔