کویتا کا ریونت ریڈی پرطلبہ کی کامیابی کا کریڈٹ لینے کا الزام

تاثیر 26 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد ،26 جولائی:تلنگانہ رکشنا سینا(ٹی آرایس) کی صدرکے کویتا نے اتوارکوالزام لگایا کہ وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی طلبہ کی 36 روزہ تحریک کا ناجائزطورپرکریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں، حالانکہ انہی طلبہ کی جدوجہد نے مرکزی حکومت کو مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفیٰ لینے پرمجبورکیا۔ ویڈیو بیان میں کویتا نے طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ان کی جدوجہد سے حاصل ہونے والی “شاندار کامیابی” قراردیا۔انہوں نے کانگریس پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی جانب سے نکالی گئی کینڈل مارچ دراصل اس خوف کا نتیجہ تھی کہ طلبہ کہیں ریاستی حکومت سے اس کے وعدے پورے نہ کرنے پر سوال نہ کریں۔ کویتا نے 21 سال کی عمر کے نوجوانوں کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت دینے کی تجویز کا خیرمقدم کیا، لیکن ساتھ ہی حکومت کی ساکھ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس نے دو لاکھ سرکاری ملازمتیں، جاب کیلنڈر، بے روزگاری الاؤنس، فیس ری ایمبرسمنٹ اور عثمانیہ یونیورسٹی کے لیے مالی امداد جیسے وعدے پورے نہیں کیے۔