تاثیر 18 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کشن گنج، 18 جولائی : کشن گنج پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاو?ن میں دیگھل بینک تھانہ علاقے میں 175 گرام براون شوگر کے ساتھ 12 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار لوگوں میں 11 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کھاروان ٹولی کے رہائشی رضو ان الحق کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔
پولیس کو اطلاع ملی کہ گھر میں براو ن شوگر کا غیر قانونی کاروبار ہو رہا ہے۔ جس کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیم نے جائے وقوعہ پر چھاپہ ماری کر 175 گرام براون شوگر برآمد کر لی۔ اس کے علاوہ ممنوعہ ادویات، ہندوستانی کرنسی میں 81,37,075 روپے، نیپالی کرنسی میں 21,22,030 روپے اور پاکستانی کرنسی کے 100 نوٹ ضبط کیے گئے۔ اس کے علاوہ 13 موبائل فون، ایک ٹیبلٹ، دو الیکٹرانک وزنی ترازو اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔پولیس کا خیال ہے کہ ضبط کی گئی نقدی اور آلات منشیات کے غیر قانونی کاروبار سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ گرفتار ملزمین کی شناخت اختر عالم، الشیر، ببلو میاں، جیون شریستھا، شکور الدین، رستم انصاری، صدام انصاری، محمد عالم، رحیم انصاری، پریم کھنال، محمد اسلام اور حسینہ خاتون کے طور پر کی گئی ہے۔

