الہلال ہاسپیٹل میں “ایک شام اقبال اسلم کے نام” مشاعرے کا انعقاد

تاثیر 22 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ (فضاامام):-دربھنگہ ضلع کا مشہور و معروف ہاسپیٹل الہلال ہاسپیٹل بی بی پاکر دربھنگہ کی دوسری منزل پر اے پی جے عبد الکلام سیمینار ہال متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کے احاطہ میں ایک شام اقبال اسلم کے نام کل ہند مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سابق اے ڈی ایم نیاز احمد نے فرمائ جبکہ نظامت کے فرائض خوبصورت انداز میں ڈاکٹر منور راہی نے انجام دۓ۔   ڈاکٹر آرزو صاحب نے شاعروں کو سند دے کر عزت افزائی کی اور شعراء و سامعین کی خدمت میں خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔پروگرام کے روح رواں مہمان خصوصی شاعر و ادیب اقبال اسلم رہے۔  مہمان اعزازی کی حیثیت سے مشاعرہ کے کنوینر ڈاکٹر احمد نسیم آرزو رونق افروز تھے اس موقع پر اقبال اسلم نے اپنے خوبصورت اشعار سے سامعین کو کافی محظوظ کیا اور داد تحسین حاصل کی.اقبال اسلم کے خوبصورت اشعار میں کشتیوں کے سامنے یہ تیز دھارے ہیں تو ہیں:
قسمتوں میں اس نے گر لکھے کنارے ہیں تو ہیں
منزلیں سب آپ ہی کے نام سے منسوب ہیں
نقش پا کے فیصلے حق میں ہمارے ہیں تو ہیں
اسی طرح محفل میں اپنے خوبصورت اشعار پیش کرنے والے شاعروں میں نیاز احمد، حسین منظر، ڈاکٹر منور راہی، منظر صدیقی، انام الحق بیدار، ڈاکٹر عبد الودود قاسمی، عرفان احمد پیدل، جنید عالم اروی، ڈاکٹر اظہر سلیمان، مشتاق اقبال، نظام بخش وغیرہ اہم تھے جبکہ اظہار تشکر ایڈوکیٹ شاہد اطہر نے فرمایا اس سے قبل تمام شعراء کرام کا متھلا کی روایت کے مطابق ٹوپی پہنا کر و سند دیکر والہانہ طریقہ سے استقبال کیا گیا اس موقع پے پروگرام کے روح رواں ڈاکٹر احمد نسیم آرزو نے کہا کے صرف چند وقت میں یہ مشاعرہ انعقاد کیا گیا ہے جس میں بہت شاعر کو وقت کی کمی ہونے سے دعوت نامہ ارسال نہیں کیا جا سکا اس کے لئے آیندہ پروگرام میں وقت رکھتے ہوئے سارے بات کا خیال رکھا جائے گا مشاعرہ کی صدارت کرتے ہوئے جناب نیاز احمد سابق ریٹائرڈ اے ڈی ایم نے کہا کے ڈاکٹر اقبال اسلم نو جوانی کے عمر میں بین الاقوامی شاعر کے فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جن کے لئے ان کے ساتھ ساتھ ان کے والد محترم شاعر اسلم بدر کے ساتھ ساتھ انکے ماموں جان اور ہم رقیب ڈاکٹر احمد نسیم آرزو بھی قابل مبارکباد ہیں وہیں پروگرام کو کامیاب بنانے میں متھلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس و الہلال ہاسپیٹل کے تمام اراکین پیش پیش تھے پروگرام میں سامعین کی تعداد کافی زیادہ تھی جن میں ڈاکٹر دلشاد انور جن سوراج اقلیتی کمیٹی دربھنگہ ضلع کے جنرل سیکرٹری شمشاد نور گوپی کشن دربھنگہ ضلع جن سوراج پارٹی کے نائب صدر شمشاد ناظمی عرف شمشی اعجاز احمد خان احمد رشید عرف کوثر ٹنکو بھائی اظہار احمد خان جمیل احمد بوبی بھائی وکیل صاحب وغیرہ اہم نام شامل ہے.