تاثیر 29 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 29 جولائی:اینی میٹڈ فلم مہا پربھو جگن ناتھ کی ریلیز کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ جسٹس بی وی ناگرتنا کی قیادت والی بنچ نے فلم کی ریلیز کو روکنے کی درخواست کو خارج کر دیا۔
درخواست مندر کے ایک ٹرسٹ اور ایک عقیدت مند نے دائر کی تھی۔ درخواست میں سپریم کورٹ کے 17 جولائی کے حکم میں ترمیم کی درخواست کی گئی تھی، جس میں 28 جولائی کو پوری میں بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا کے اختتام کے بعد فلم کی ریلیز کی اجازت دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار کی اس دلیل کو مسترد کر دیا کہ کارٹون فلم کے ذریعے بھگوان جگن ناتھ کی تصویر کشی توہین آمیز ہے اور لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر اس فلم سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے تو رامائن اور مہابھارت پر مبنی کوئی آرٹ فلم نہیں بنتی۔

