تاثیر 8 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 8 جولائی :پٹنہ سول کورٹ نے بدھ کے روز بدنام زمانہ کوچنگ تنازعہ سے متعلق فائرنگ معاملہ کے ملزم استاد فیصل خان عرف خان سر اور ان کے دو محافظوں کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت 10 جولائی کو معاملے کا فیصلہ سنائے گی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سماعت ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں ختم ہوئی۔ عدالت نے استغاثہ اور دفاع کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔اس سے قبل منگل کے روز سماعت تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ اس دوران عدالت نے معاملے کے مختلف پہلوو?ں پر بحث کی۔ شکایت کنندہ روشن ا?نند کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کی بنیاد پر عدالت نے خان سر کے ماضی کے فوجداری مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ متعلقہ ریکارڈ بدھ کے روز ہر صورت پیش کیا جائے۔

