لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے رام نگر ادھمپور سڑک بند

تاثیر 4 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 04 جولائی:ضلع ادھم پور میں مسلسل بارش کے باعث ہفتہ کی صبح کوگھا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے رام نگر۔ادھم پور سڑک ٹریفک کے لیے بند ہو گئی، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔حکام کے مطابق بھاری پتھر اور ملبہ سڑک پر آ گرنے کے باعث آمد و رفت مکمل طور پر معطل ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور سڑک کی بحالی کے لیے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا۔
روڈ کنٹریکٹر پشپیندر سنگھ نے بتایا کہ صبح سات بجے سڑک بند ہونے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فوری طور پر مشینری موقع پر روانہ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔