شرد پوار اور سپریا سولے کی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات

تاثیر 22 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،22جولائی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار گروپ) کے صدر شرد پوار اور لوک سبھا رکن سپریا سولے نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کے دفتر(پی ایم او) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملاقات کی تصاویر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شرد پوار اور سپریا سولے نے پارلیمنٹ کے احاطے میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ تاہم اس ملاقات میں کن امور پر تبادلہ خیال ہوا، اس بارے میں کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ اس سے ایک روز قبل شرد پوار اور ان کی صاحبزادی سپریا سولے نئی دہلی کے جنتر منتر پر نیٹ پرچہ لیک معاملے کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج میں شریک ہوئے تھے۔ ان کی جماعت نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے کی بھی حمایت کی ہے۔