تاثیر 20 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ایسٹ ردرفورڈ (نیو جرسی)، 20 جولائی:: یورپی چیمپئن اسپین نے پیر کی علی الصبح (بھارتی وقت کے مطابق) کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو اضافی وقت میں 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔اضافی وقت کے 106ویں منٹ میں فیران ٹوریس نے فیصلہ کن گول کر کے اسپین کو 2010 کے بعد پہلا اور مجموعی طور پر دوسرا ورلڈ کپ جتوا دیا۔
بارسلونا کے اسٹار فارورڈ فیران ٹوریس 62ویں منٹ میں میکل اویارزابال کی جگہ میدان میں آئے تھے۔ اضافی وقت میں نیکو ولیمز نے پیڈرو پورو کے کراس پر شاندار ہیڈر لگایا، جسے ارجنٹینا مکمل طور پر کلیئر نہ کر سکا۔ گیند فیران ٹوریس کے پاس پہنچی اور انہوں نے قریب سے گول کر کے اسپین کو برتری دلا دی۔
اس سے قبل میچ کا رخ 90ویں منٹ میں بدل گیا، جب ارجنٹینا کے مڈفیلڈر اینزو فرنانڈیز نے اسپین کے نوجوان دفاعی کھلاڑی پاؤ کوبارسی پر خطرناک فاؤل کیا۔ ریفری سلاوکو وِنچیچ نے انہیں دوسرا پیلا کارڈ دکھاتے ہوئے سرخ کارڈ بھی دے دیا، جس کے بعد ارجنٹینا کو باقی میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔

