تاثیر 12 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
امتحان ایک ہی نشست میں لیا گیا۔ کل 3,000 امیدواروں میں سے 1,494 نے امتحان میں شرکت کی
ارریہ: (مشتاق احمد صدیقی) ضلع مجسٹریٹ، ارریہ، مسٹر ونود دوہن کی رہنمائی میں، بہار پولس ماتحت خدمات
کمیشن، پٹنہ کی طرف سے امتناعی، آبکاری اور رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں سب انسپکٹر (امتحان) کے عہدہ کے لیے ابتدائی تحریری مقابلہ جاتی امتحان ایک اشتہار نمبر 02/3 کے تحت منعقد ہوا۔ اتوار کو ضلع ہیڈ کوارٹر پر واقع آٹھ امتحانی مراکز میں منصفانہ اور بد عنوانی سے پاک ماحول میں امتحان ایک ہی شفٹ میں لیا گیا۔ کل 3,000 امیدواروں میں سے 1,494 نے امتحان میں شرکت کی جبکہ 1,506 غیر حاضر رہے۔ ضلعی انتظامیہ نے امتحان کے کامیاب اور شفاف انعقاد کے لیے وسیع انتظامی اور حفاظتی انتظامات کئے تھے۔ تمام امتحانی مراکز پر سخت چوکسی رکھی گئی، اور کمیشن کی ہدایات پر پوری طرح عمل کیا گیا۔ امتحان کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مجسٹریٹس اور پولیس افسران کو تعینات کیا گیا تھا۔ تمام سنٹر سپرنٹنڈنٹس، مبصر( مشاہد /اوبزرور)کم اسٹیٹک مجسٹریٹ، کوآرڈینیشن آبزرور کم زونل مجسٹریٹ، فلائنگ اسکواڈ ٹیم، سب ڈویژنل آفیسر، سب ڈویژنل پولیس آفیسر، تمام پولیس افسران، سینئر ٹریژری آفیسر اور امتحانی کام سے وابستہ تمام افسران اور اہلکاروں نے امتحان کے کامیاب انعقاد میں فعال کردار ادا کیا۔

