تاثیر 28 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا: کلب کے جنرل سیکرٹری ایس کے وسیم اکرم، اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری غزل عز ظفر اور فٹ بال سیکرٹری بلال احمد خان نے کلب ٹینٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کلب پر عائد فیفا کی رجسٹریشن پابندی کے حوالے سے اہم پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کیا۔
عہدیداران نے بتایا کہ کلب کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کھلاڑی عبدالقادری محمد کے واجب الادا تمام بقایا جات مکمل طور پر ادا کر دیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ضروری تصدیق بھی موصول ہو چکی ہے۔ اس پیش رفت کے بعد فیفا کی جانب سے عائد رجسٹریشن پابندی کے خاتمے کا عمل اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کی باضابطہ توثیق جلد متوقع ہے۔
کلب انتظامیہ نے امید ظاہر کی کہ پابندی ختم ہونے کے بعد کلب معمول کے مطابق کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر فٹ بال سرگرمیوں کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھا سکے گا۔

