چڑھاوا چوری معاملہ، سپریم کورٹ کے جج سے پورے معاملے کی جانچ ہو، کانگریس کا رام مندر ٹرسٹ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ

تاثیر 7 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 7 جولائی:کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر میں پرساد کی چوری انتہائی سنگین ہے، اور اس ٹرسٹ کو فوری طور پر تحلیل کرکے ایک نیا ٹرسٹ تشکیل دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے موجودہ یا ریٹائرڈ جج سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سنتوں اور مذہبی رہنماؤں کو بھی نئے ٹرسٹ میں شامل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر میں پرساد کی چوری کا معاملہ اب ہر گاؤں تک پہنچ چکا ہے۔ رام مندر سے ملک بھر کے لاکھوں عقیدت مندوں کے جذبات جڑے ہوئے ہیں، لیکن اس واقعے نے لوگوں کے آستھا کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے۔ مندر ٹرسٹ یکطرفہ طور پر تشکیل دیا گیا تھا اور اس کے اندر احتساب کا کوئی واضح نظام قائم نہیں کیا گیا تھا۔انہوں نے سوال کیا،’اگر یہ محض لاپرواہی کا معاملہ تھا تو ایف آئی آر درج کرنے، خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) بنانے اور گرفتاریوں کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ چوری کو میٹنگوں میں لاپرواہی قرار دیا گیا، جب کہ یہ واقعات کہیں زیادہ سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔