محمد آباد گوہنا سیٹ پربی ایس پی کے انچارج امیدوار کے طور پر جے کے آزاد کے اعلان کے بعد کارکنوںکا احتجاج

تاثیر 6 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مؤ، 6 جولائی: 2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان،مؤ ضلع کی محمد آباد گوہنا (ریزرو) سیٹ پر بہوجن سماج پارٹی کا ایک فیصلہ بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ پارٹی نے نئے انچارج امیدوار کے نام کا اعلان کیا لیکن اس کے کچھ ہی دیر بعد تقریب میں موجود کئی مقامی کارکنوں نے کھل کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
مؤ میں منعقدہ بی ایس پی کارکنان کے اجلاس کے دوران جیسے ہی پارٹی قیادت نے محمد آباد گوہنا سیٹ سے جے کے آزاد کو انچارج امیدوار اعلان کیا،اجلاس کا ماحول اچانک بدل گیا۔ کچھ مقامی کارکنوں نے اس فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ مقامی امیدوار کو ترجیح دی جائے۔ موقع پر موجود پولیس کو صورتحال پر قابو پانے کے لیے مداخلت کرنا پڑی۔