وندے ماترم اور ہر گھر ترنگا مہم کے تحت 3.2 کلومیٹر مینی میراتھن کا انعقاد۔

تاثیر 13 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ٹھاکرگنج (محمد شاداب غیور)
اعلیٰ ہیڈکوارٹر کی ہدایت کے مطابق وندے ماترم اور ہر گھر ترنگا مہم کے تحت 19ویں واہنی، مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی)، ٹھاکرگنج کی جانب سے 13 اگست 2026 کو 3.2 کلومیٹر منی میراتھن دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز صبح 6 بجے 19ویں واہنی کے ہیڈکوارٹر احاطے سے ہوا، جہاں 19ویں واہنی، ایس ایس بی، ٹھاکرگنج کے قائم مقام کمانڈنٹ ایم. بروجن سنگھ نے ہری جھنڈی دکھا کر دوڑ کو روانہ کیا۔ مینی میراتھن میں واہنی کے افسران اور جوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ دوڑ واہنی ہیڈکوارٹر سے شروع ہوکر جی کمپنی، ناودوبا تک گئی اور دوبارہ واہنی ہیڈکوارٹر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم ترنگا تھام کر ’’وندے ماترم‘‘، ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ اور ’’ہر گھر ترنگا‘‘ جیسے حب الوطنی کے نعروں سے ماحول کو جوش و جذبے سے بھر دیا۔ اس موقع پر ٹھاکرگنج کے علاقے میں حب الوطنی، قومی اتحاد اور ملک سے محبت کا پُرجوش ماحول دیکھنے کو ملا۔ اس پروگرام کا مقصد سرحدی علاقے کے دیہی عوام، نوجوانوں اور طلبہ و طالبات میں حب الوطنی، قومی اتحاد، سالمیت، خودمختاری اور قومی پرچم کے تئیں احترام و فخر کے جذبے کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ ساتھ ہی، سال 2026 میں قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 سال مکمل ہونے کے پُروقار موقع پر اس کی تاریخی وراثت اور قوم کو متحد کرنے والے جذبے کو عوام تک پہنچانے کا پیغام بھی دیا گیا۔