سہسرام تاراچنڈی کوٹہ موڑ قریب پک اپ آؤٹو ٹکر میں ایک جوان کی موت،مشتعل نے کیا سڑک جام

تاثیر 05 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

        سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع دریگاؤں تھانہ علاقے کے تاراچنڈی کوٹہ موڑ کے قریب فورلین پر آج ایک پک اپ اور ایک آؤٹو رکشہ کی ہوئی ٹکر میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔ متوفی 27 سالہ پنٹو رام جو مرحوم نارنگی رام ساکن کنچن پور کا بیٹا ہے ۔ وہیں زخمیوں میں ششی کانت کمار اور نتیش کمار کو مقامی لوگوں کی مدد سے سہسرام ​​کے صدر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان سبھی کا علاج چل رہا ہے ۔ متذکرہ تینوں نوجوان کنچن پور گاؤں سے آدرش کشواہا سبزی منڈی سبزی لینے جا رہے تھے کہ وارانسی سے آرہی ایک تیز رفتار پک اپ نے آؤٹو کو ٹکر مار دی، ٹکر اتنی شدید تھی کہ پک اپ بے قابو ہو کر جائے وقوعہ پر پلٹ بھی گئی ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی دریگاؤں پولس اسٹیشن اور گشتی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی ۔ پولس نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچا کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی مگر حادثہ کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے متوفی کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے فور لین ہائی وے کو جام بھی کر دیا جسکے بعد پولس کے اعلیٰ حکام نے وہاں پہنچ کر لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی، معاوضہ کی یقین دہانی کرائی، معاملہ پرسکون کرانے کے بعد سڑک جام ختم ہوا ۔