ڈاؤن تیجس راجدھانی ایکسپریس سے تقریباً45 کلو گرام گانجہ برآمد

تاثیر 26 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مالدہ، 26 اگست: مالدہ ٹاؤن اسٹیشن کے جی آر پی نے ڈاون تیجس راجدھانی ایکسپریس سے بڑی مقدار میں گانجہ برآمد کیا ہے۔ منگل کی رات مالدہ ٹاؤن اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 پر ٹرین کے پہنچنے کے بعد جی آر پی نے سرچ آپریشن کیا۔ اسی دوران تقریبا 40 سے 45 کلو گرام گانجہ برآمد کیا گیا۔
اس معاملے میں گانجہ کی اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے تینوں ملزموں کا تعلق بہار سے ہے۔
ابتدائی تفتیش میں جی آر پی کو معلوم ہوا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر گانجہ لے کر اگرتلہ سے بہار کی طرف جا رہے تھے۔ تاہم اس بات کی چھان بین کی جا رہی ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں گانجا کہاں سے لایا گیا اور اسے بہار کہاں پہنچایا جانا تھا۔