امبیردرگاہ میں 672؍واںدو روزہ سالانہ عرس 10؍اگست سے

تاثیر 09 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمددانش)شہر کے امیبر محلہ واقع حضرت سید شاہ مخدوم سلطان احمد چرم پوش تیغ برہنہ ہمدانی رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک آئندہ 10؍اگست سے شروع ہوگا۔ عرس کو لیکر تیاریاں زوروشور طریقے سے کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں درگاہ کے سجادہ نشیں سید شاہ نیر سہروردی نے بتایا کہ اس مرتبہ 672؍واں عرس منعقد کی جارہی ہے۔ جس میں ہر سال کی طرح امسال بھی زائرین مخدوم کی کثیر تعداد میں آمد ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ 10؍اگست بروز سموار کو چادر پوشی کا سلسلہ شروع ہوجائےگا۔ جو 11؍اگست تک جاری رہے گا۔ نیر سہروردی نے مزید بتایا کہ منعقد ہونے والے عرس کو لیکر درگاہ انتظامیہ کمیٹی مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دینے میں لگی ہوئی ہے۔ جہاں ایک جانب صفائی، بجلی، پانی کا بہتر نظم کیا گیا ہے ۔ وہیں دوسری جانب ضلع انتظامیہ کو عرضداشت دیکر اطلاع دے دی گئی ہے کہ وہ اپنے توسط سے شہر کے بیشتر چوک چوراہوں پر حفاظتی دستے تعینات رکھیں۔ کیونکہ عرس کے دنوں میں دیر رات تک شہری لوگوں کے آمد رفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ کل ملاکر عقیدت کے ساتھ عرس کے تمام ارکان ادا کئے جائیں گے۔