تاثیر 09 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضاامام): شہر کے جی۔ایم۔ روڈ واقع شیوانچل کمپلیکس میں آج Connplex Cinemas کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ سنیما محض تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ فن، ثقافت اور خیالات کو سماج تک پہنچانے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم بھی ہے۔تقریب کے دوران Connplex Cinemas کے بانی جناب راہل دھیانی نے متھلا کی شاندار روایات کے مطابق مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر کہا گیا کہ دربھنگہ میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے اداروں کا آغاز شہر کی بدلتی ہوئی تصویر، بڑھتے اعتماد اور ترقی کے نئے امکانات کی علامت ہے۔ اس سے نوجوانوں کو بہتر تفریح کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی حاصل ہوں گے اور مقامی معیشت کو بھی نئی رفتار ملے گی۔افتتاحی تقریب میں سابق وزیر و رکن اسمبلی راجو سنگھ، سابق وزیر و رکن قانون ساز کونسل ہری سہنی، ایم ایل اے سنجے سَروگی، ایم ایل سی مدن موہن جھا سمیت Connplex Cinemas کے اراکین اور بڑی تعداد میں مقامی شہری موجود تھے۔

