ہر گھر ترنگا مہم کے تحت وزیر داخلہ نے اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا

تاثیر 13 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 13 اگست:امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ اور ان کی اہلیہ نے جمعرات کو دہلی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت ترنگا لہرایا۔شاہ نے ایکس پر لکھا، ’’آج میں نے ہر گھر ترنگا ابھیان کے تحت اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شروع کی گئی یہ مہم آج ہر ہندوستانی کے دل میں حب الوطنی اور فخر کے جذبے کو مزید تقویت دے رہی ہے۔ آج لاکھوں ہم وطن ترنگے کے ساتھ جڑ رہے ہیں اور ’ایک بھارت‘ کے جذبے کو مضبوط کر رہے ہیں۔‘‘